Thursday, March 28, 2024

سب کو رجسٹر ہونا پڑے گا، تھوڑا تھوڑا ٹیکس قرضوں کی دلدل سے نکال دیگا، وزیر اعظم

سب کو رجسٹر ہونا پڑے گا، تھوڑا تھوڑا ٹیکس قرضوں کی دلدل سے نکال دیگا، وزیر اعظم
July 22, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کے دوران تاجر برادری پر بھی واضح کردیا کہ سب کو رجسٹرڈ ہونا پڑےگا، تمام تاجر مل کر تھوڑا تھوڑا ٹیکس دیں تو پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا کوئی مشکل نہیں ، ہڑتالیں کریں ،احتجاج کریں جو مرضی کریں ٹیکس دینے پر ہی جان چھوٹے گی۔ واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ  پاکستان میں تمام تاجروں کو رجسٹرڈ ہونا پڑے گا، تاجر خیرات دینے نہیں منافع کمانے کے لیے آتے ہیں ،  تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ، چار،چھ مہینےسال مشکل وقت ہے،اس سے نکل جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کاساراٹیکس قرضوں کاسوداداکرنےمیں چلاجاتاہے ، سب مل کر تھوڑا تھوڑا ٹیکس دیں،کوئی مشکل نہیں ہےپاکستان کوقرضوں کی دلدل سےنکالنا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب اقتدارملا،تو ایک بھی ادارہ ایسا نہیں تھا جو ریکارڈ خسارے میں نہ ہو۔