Friday, April 19, 2024

سب کمیٹی فنانس نے 92 نیوز کے اینکر روف کلاسرا سے مدد مانگ لی

سب کمیٹی فنانس نے 92 نیوز کے اینکر روف کلاسرا سے مدد مانگ لی
November 23, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سب کمیٹی فنانس نے 92 نیوز کے پروگرام ‘‘مقابل’’ کے اینکررؤف کلاسرا سے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکسانیوں کی فہرست طلب کر لی ۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن رؤف کلاسرا نے پروگرام’’مقابل‘‘میں دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی فہرست پیش کی تھی ۔ سب کمیٹی فنانس نے تمام افراد پر ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔
قومی اسمبلی کی فنانس سب کمیٹی نے ایف آئی اے سے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مکمل فہرست طلب کر لی۔ 92 نیوز کے پروگرام مقابل کے اینکر پرسن روف کلاسرا کو دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی مکمل فہرست کمیٹی میں لانے کی درخواست بھی کی گئی ہے ۔
چینل 92 نیوز کے پروگرام مقابل میں اینکر پرسن رؤف کلاسرا نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں کئی پاکستانیوں نے تگڑا مال بنا رکھا ہے ۔ رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں فہرست بھی پیش کر دی ۔
قومی اسمبلی کی فنانس سب کمیٹی نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور نیب کو فہرست میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کو کہہ دیا ہے۔ کمیٹی نے 92 نیوز کے پروگرام مقابل کے اینکر پرسن روف کلاسرا سے مدد طلب کرتے ہوئے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی مکمل فہرست کمیٹی میں لانے کی درخواست بھی کی ہے ۔