Monday, September 16, 2024

سب چھپ رہا ہےتبھی تو دھڑا دھڑ بک رہا ہے

سب چھپ رہا ہےتبھی تو دھڑا دھڑ بک رہا ہے
April 11, 2017
  لاہور(92نیوز)سب چھپ رہا تبھی تو دھڑا دھڑ بک رہا ہےخبروں کی شان۔ قارئین کی جان  روزنامہ 92نیوز بن گیا پورے پاکستان کی پہچان۔ لاہور تو لاہور شہر اقتدار میں بھی نوخیز کلی پورے آب و تاب سے کھل اٹھی۔ تفصیلات کےمطابق سپرمارکیٹ میں20سال سے سٹال پراخبار بیچتا یہ اخبار فروش اب خوش ہے کیونکہ اس کا انتظار ختم ہوچکا روزنامہ 92نیوزاس کے سٹال کی زینت بن گیا ہےاور ہاتھوں ہاتھ فروخت بھی ہورہا ہے۔ صرف سپر مارکیٹ کے سٹالوں میں ہی نہیں آبپارہ اور میلوڈی سمیت اسلام آباد کی دیگر بڑی مارکیٹوں میں بھی روزنامہ 92نیوزکی دھوم مچی ہے اسی لئے تو سٹالوں پر قارئین اسی اخبار میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ لاہور سے نکلے سچائی پرمبنی الفاظ کے دریا نے حکمرانوں کے شہر کو بھی سیراب کردیا۔ سٹالوں کی رونق کو چار چاند لگاتا روزنامہ 92نیوز قارئین کی پہلی ترجیح بن چکا ہے۔ خوبصورت پرنٹنگ مصدقہ خبریں اورایسے بے باک کالم کہ نگاہ ہٹ نہ پائے روزنامہ 92نیوز نے آتے ہی شہریوں کے دلوں میں گھر کر لیا کہتے ہیں چینل ہو یا اخبار92نیوز پر رہیگا اعتماد یونہی برقرار۔