Monday, September 16, 2024

سب چور ہمارے خلاف اکٹھے ہو گئے، وزیر مملکت

سب چور ہمارے خلاف اکٹھے ہو گئے، وزیر مملکت
February 4, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ سب چور ہمارے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں ۔
بوہڑاں والی گراونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے سیاسی مخالفین کے خلاف بھرپور اننگ کھیلی ۔
عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان نے تو ہیلی کاپٹر کو ییلو کیب سمجھ لیا ۔ یہ کوئی پنکی آنٹی کا ہیلی کاپٹر نہیں جو جہاں دل کرے لے جائے ۔ ہم نے خیبر پختونخواہ حکومت خیرات میں دی ہے ۔ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے ۔
وزیر مملکت نے الزام عائد کیا کہ سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں پڑا پیسہ ٹیبل کے نیچے چلا گیا جس کے ذریعے آصف زرداری سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی اراکین کو پیسوں سے خریدا جا رہا ہے ۔ خود کرپشن میں الٹے آصف زرداری کرپشن ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کیس موخر کیا گیا ۔ ان کی آنٹی ایان علی لاکھوں ڈالر لیجاتی پکڑی گئی ۔
عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید کو پائے لڑ گئے ہیں ۔ استعفے کا اعلان کرنے کے بعد مکر گیا ۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی کا احترام کرتے ہیں ۔ جلسہ کرنا ہر کسی کا حق ہے ۔ ان کے مطالبات ماننے چاہیئں ۔