Friday, May 17, 2024

سب چور ڈاکو مل گئے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

سب چور ڈاکو مل گئے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
December 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیاسی مخالفین کو کاتنقیدی لفظوں کا ہدف بنالیا ، بولیں سب چور ڈاکو  مل گئے،عمران خان کے لیے قومی مفاد سب سے زیادہ عزیزہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تاک تاک کرسیاسی نشانے لگائے کہا کہ   اپنی ذات میں جکڑے سارے چور،ڈاکو ایک ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں،  ذات سے بالاترہوکرقومی مفاد کی بات کرنی چاہئے۔ مشیر اطلاعات کاکہناتھا کہ اپوزیشن کی تنقید اوراپنی ذات کوپیچھے چھوڑکرعمران خان قومی مفاد کو لے کرآگے چل رہے ہیں ۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ دنیا کی تاریخ نے دیکھا لیڈر اپنے نظریے پر کھڑا ہو کر منزل حاصل کر لیتا ہے،بھارت نے شہریت کا قانون تبدیل کرکے اپنے لیڈر گاندھی کانظریہ دفن کر دیا،آج قائد اعظم کا دوقومی نظریہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔