Saturday, May 11, 2024

سب ٹھیک ہے ، امریکی صدر کا ایرانی حملے پر  رد عمل

سب ٹھیک ہے ، امریکی صدر کا ایرانی حملے پر  رد عمل
January 8, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز) ایرانی حملوں  کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سب ٹھیک ہے ، ہلاکتوں اور نقصان کا اندازہ لگا رہےہیں ۔  امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے ہمیں اپنے فوجیوں کی حفاظت پر توجہ دینا چاہئے ۔ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے حملے نے  واشنگٹن کی راتوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ، امریکی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی۔ پریس سیکرٹری سٹیفنی گریزہم کے مطابق صدر صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ، ان کی اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حملوں کے بعد پہلی ٹویٹ ہی ان کی حواس باختگی کا ثبوت دے گئی، جس میں انھوں نے لکھا کہ سب ٹھیک ہے ، ایران نے عراق میں دو فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں، ہلاکتوں اور نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، ہمارے پاس سب سے طاقتور اور بہترین سازوسامان والی فوج ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے حملوں کے ردعمل میں کہا کہ امریکا اور دنیا جنگ کے متحمل نہیں ہوسکے ، ہمیں اپنے فوجیوں کی حفاظت پر توجہ دینا چاہیے۔