Friday, April 26, 2024

سب سےبڑا چیلنج پاکستان میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہے،عمران خان

سب سےبڑا چیلنج پاکستان میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہے،عمران خان
July 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان نے کہا کہ سب سےبڑا چیلنج پاکستان میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہے۔ انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 5 سال میں 50 لاکھ نئے گھر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دیں گے۔ کرپشن، بیروزگاری کا خاتمہ اور تعلیم پر خصوصی توجہ ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور پر عملدرآمد کرنا آسان ہدف نہیں ، ہماری ٹیکسٹائل برآمدات گر چکی ہیں، دوبارہ بحال کریں گے۔ خرچے کم کر کےآمدن بڑھائیں گے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھی ،نیشنل ایکشن پلان پر مزید موثر عملدرآمد سے صورتحال مزید بہتر ہو گی  جبکہ کشمیر بڑا سنجیدہ ایشو ہے، جب سے مودی کی حکومت آئی ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں ۔ عمران خان نے مزید کہاکہ  پانامہ کیس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سارے ادارے مفلوج ہیں ، جب تک سارے ادارے ٹھیک نہیں کئے جاتے ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ پانی کے مسئلے پر پاکستان میں ایک ہنگامی پالیسی نافذ ہونی چاہئے  پانی  کا ایک بڑا خطرناک بحران سامنے آرہا ہے ۔