Wednesday, April 24, 2024

سب سے پہلے اشرافیہ پر قانون کا اطلاق کرنا ہو گا، چیئرمین سینیٹ

سب سے پہلے اشرافیہ پر قانون کا اطلاق کرنا ہو گا، چیئرمین سینیٹ
November 20, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وار لارڈز آج پاکستان کی سیاست پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو روکنے کے لئے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں کام  کرنا ہوگا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شہید صحافیوں کی یادگار شہدا کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ اگر صحافیوں کی قربانیاں نہ ہوتی تو شاید ریاست بکھر چکی ہوتی ۔ شہید صحافیوں کی یادگار کی تعمیر مثبت پیش رفت ہے۔

میاں رضا ربانی  کا کہنا تھا کہ پچھلے چودہ دن سے ریاست بے بس ہے اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ وفاق بچے گا تو ہماری سیاست بھی ہو گی۔

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان کے اندر قانون کو نافذ کرنے کے چار معیارہیں ،اشرافہ اور عام آدمی پر قانون کے اطلاق کے الگ الگ طریقے ہیں۔  

 انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اس وقت ہوتی ہے جب اشرافیہ اور ٹانگے والے پر ایک ہی انداز میں قانون کا اطلاق ہو۔