Thursday, April 25, 2024

سب سے زیادہ رن آؤٹ کرنے کا اعزاز گرین شرٹس کے نام

سب سے زیادہ رن آؤٹ کرنے کا اعزاز گرین شرٹس کے نام
September 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز) بری فیلڈنگ پر تنقید کا نشانہ بننے والے شاہین سب پر بازی لے گئے ،گزشتہ  دو برس میں گرین شرٹس  نے سب سے کم میچز میں سب سے زیادہ رن آؤٹ کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستانی ٹیم نے 32 میچز میں 23 رن آؤٹ کئے۔ بیٹنگ اور باؤلنگ میں  خامیوں پر قابو پانے کے بعد شاہینوں نے فیلڈنگ میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ گزشتہ دو برس  کے دوران ایک روزہ کرکٹ میں رن آؤٹ  کرنے کے تناسب پر نظر ڈالیں تو پاکستانی ٹیم سر فہرست ہے ،گرین شرٹس نے 32میچز میں 23 رن آؤٹ کیے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے ،بنگال ٹائیگرز نے 32 میچز میں 21 کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا۔بھارت 43میچز میں 25 کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ آئر ش ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ،آئر لینڈ نے 31 میچز میں 17 رن آؤٹ کیے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 41 میچز میں 22رن آؤٹ کر کے پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔