Sunday, May 12, 2024

سب سے زیادہ ایوان کا تقدس عزیز ہے ، اسپیکر پرویز الہٰی

سب سے زیادہ ایوان کا تقدس عزیز ہے ، اسپیکر پرویز الہٰی
January 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے افسر شاہی کو واضح پیغام دے دیا۔ اسپیکر نے کہا کہ سب سے پہلے اس ہاؤس کی عزت مطلوب ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر آئی جی پنجاب اسپیشل کمیٹی کے روبرو پیش ہو گئے۔ آدھے گھنٹے سے زائد میٹنگ میں آئی جی پنجاب نے کہا اس معاملے کو خود دیکھو گا جن افراد کی نشاندہی ہو گئی ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ آپ جو فیصلہ کریں گے اس پر عمل ہو گا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ کمیٹی میں ڈپٹی اسپیکر سمیت تمام ارکان کے حوالے سے آئی جی پنجاب سے تفصیلی بات ہوئی۔ ارکان اسمبلی کی عزت اور وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسپیشل کمیٹی میں شامل ملک ندیم کامران اور ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں کہا کہ اراکین کے جائز کام ضرور ہونے چاہئیں۔ اجلاس سے پہلے اسپیکر سے پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو اور حسن مرتضیٰ نے ملاقات کی۔