Friday, September 20, 2024

ساہیوال کے نواحی گاﺅں میں غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل

ساہیوال کے نواحی گاﺅں میں غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل
March 2, 2016
ساہیوال (92نیوز) ساہیوال کے نواحی گاو¿ں میں غیرت کے نام پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نور شاہ کی حدود میں نواحی گاو¿ں میں ملزم علی محمد نے اپنی دو بہنوں تئیس سالہ فوزیہ اور پچیس سالہ ثریا کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔