Wednesday, May 8, 2024

ساہیوال ، ڈی ایچ کیو اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود بچے جاں بحق

ساہیوال ، ڈی ایچ کیو اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود بچے جاں بحق
June 2, 2019
 ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں عملے کی مبینہ غفلت سے متعدد نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ چلڈرن وارڈ میں بجلی کی بار بار بندش اور اے سی نہ چلانے کی وجہ سے بچوں کی اموات ہوئیں۔ بار بار ایم ایس آفس کے چکر لگاتے رہے، ڈاکٹروں کو بھی کہا مگر کسی نے بات نہ سنی۔ جب  احتجاج کیا تو پولیس کو بلا کر دھکے دے کر اسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔ دوسری طرف اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد نذیر نے تین بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی موت گرمی کی وجہ سے ہوئی۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال روڈ مکمل بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے۔