Saturday, April 27, 2024

ساہیوال: چینی ماہرین کی زیرگرانی زیرتعمیر کول پاور پراجیکٹ کا تیس فیصد کام مکمل

ساہیوال: چینی ماہرین کی زیرگرانی زیرتعمیر کول پاور پراجیکٹ کا تیس فیصد کام مکمل
January 1, 2016
ساہیوال (نائنٹی ٹو نیوز) ساہیوال میں زیرتعمیر کول پاور پراجیکٹ کا تیس فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ ایک ہزار تین سو ساٹھ میگاواٹ کے اس منصوبے کو عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنانے کے لئے سُپر کریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ کول پاور پراجیکٹ پر گزشتہ برس جون میں کام شروع ہوا جہاں بارہ سو چینی ماہرین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس منصوبے کا سول کام چھے ماہ میں مکمل ہو چکا ہے جبکہ بوائلر اسٹیل اسٹرکچر اور ٹربائن انسٹالیشن کا کام جاری ہے۔ اس پراجیکٹ کی چمنی ایک سو میٹر بلند ہو گی جبکہ یہ منصوبہ 180 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ کوئلے سے چلنے والے اس بجلی گھر میں پیدا ہونے والی بجلی کا ایک یونٹ آٹھ عشاریہ ایک سینٹ میں ملے گا جس سے توانائی بحران کے  خاتمے میں خاطر خواہ کمی کا امکان ہے۔ ساہیوال کول پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی ماہرین کہتے ہیں کہ وہ یہ منصوبہ دسمبر 2017 سے پہلے مکمل کر لیں گے۔