Friday, April 19, 2024

ساہیوال میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنیوالے پانچ اہلکار معطل

ساہیوال میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنیوالے پانچ اہلکار معطل
April 28, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ساہیوال میں غریب رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ نے ڈی پی او ساہیوال سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

 اے ایس آئی اور پولیس اہلکاروں نے والد کو اسپتال لے جانے والے رکشتہ ڈرائیور خالد نور کو ناکے پر روک کر مبینہ تشدد کیا  ، رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے والد کے علاج کے لئے جمع کردہ نقدی بھی چھین لی، سوشل میڈیا پر رکشہ ڈرائیور خالد نور کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لیا تھا۔

ڈی پی او ساہیوال نے ابتدائی انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے کارروائی شروع کردی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں زیر علاج رکشتہ ڈرائیور خالدنور کے والد کو گلدستہ بھی بھجوایا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریب آدمی کی عزت اورجان ومال کا تحفظ میری ذمہ داری ہے جو  پوری کروں گا- عام شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی –