Monday, May 6, 2024

ساہیوال میں دھند کے باعث کار اور بس میں ٹکر ، تین افراد جاں بحق

ساہیوال میں دھند کے باعث کار اور بس میں ٹکر ، تین افراد جاں بحق
January 4, 2019
ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں دھند کے باعث کار اور بس میں ٹکر کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملتان روڈ پر فتو  موڑ کے قریب دھند کے باعث کار اور بس میں تصادم ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں تنتالیس  سالہ کشور ،پچیس سالہ عقیل اور بارہ سالہ نوید شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بورے والا کے نواحی گاؤں سے ہے۔ متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے واپس بورے والا جا رہا تھا۔ پولیس نے حادثہ کی تفتیش شروع کر دی۔