Saturday, May 18, 2024

ساہیوال میں بغیر سوچے سمجھے فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا

ساہیوال میں بغیر سوچے سمجھے فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا
January 25, 2019
ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں ذیشان اور خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمرنے دیا، نائنٹی ٹونیوز حقائق سامنے لے آیا۔ سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں اب انکشاف ہواہےکہ ذیشان اورخلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا۔ نائنٹی ٹو کوملنے والی ہوش ربامعلومات کےمطابق سی ٹی ڈی ذیشان کوزندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کی فوٹیج میں جواد قمر کی موجودگی کی نشاندہی کر لی گئی، وہ پہنچنے کے بعد کار سے سامان نکلواتے رہے۔ جواد قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کو پولیس کی گاڑی میں رکھا گیا، انہوں نے لاشوں کو اسپتال کی بجائے پولیس لائنز بھجوانے کا حکم دیا۔ پولیس نے چھ گھنٹے بعد لاشوں کواسپتال منتقل کیا، حکومت نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی شمولیت کا معاملہ ہی گول کر ڈالا۔ پولیس افسران پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے، جواد قمراس وقت او ایس ڈی ہیں۔ اس دوران جے آئی ٹی نے تیرہ عینی شاہدین اور سات سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرلئے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کی گاڑی فرانزک لیب پہنچا دی گئی،فرانزک ایجنسی کے ماہرین گولیوں کی ڈائریکشن اورفاصلے کا بھی تعین کریں گے۔