Monday, September 16, 2024

ساہیوال : مبینہ پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک

ساہیوال : مبینہ پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک
August 2, 2016
ساہیوال(92نیوز)ساہیوال میں  جھال روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں پانچ ڈاکو ہلاک گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ساہیوال کے علاقے جھال روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ملزموں کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو جھال روڈ پر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی جس میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین  ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں  ۔ پولیس کے مطابق اس مبینہ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔