Tuesday, May 14, 2024

ساہیوال سے اغوا ہونیوالے ڈاکٹر ساجد مصطفی 10 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے

ساہیوال سے اغوا ہونیوالے ڈاکٹر ساجد مصطفی 10 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے
February 3, 2021

ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ساجد مصطفی 10 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے۔؎

ذرائع کے مطابق اغواء کاروں نے مبینہ طور پر انہیں تاوان کے عوض رہا کیا۔ ڈاکٹر ساجد مصطفی کو دس روز قبل 4 نامعلوم افراد نے کلینک سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔

پولیس کی ڈاکٹر مصطفیٰ سے اغوا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔