Wednesday, May 15, 2024

ساہیوال سانحہ پر سیاسی قیادت بھی افسردہ

ساہیوال سانحہ پر سیاسی قیادت بھی افسردہ
January 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ساہیوال سانحہ پر سیاسی قیادت بھی افسردہ ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم صدمے سے دوچار ہیں۔ ساہیوال واقعہ نے پوری قوم کو غم زدہ کر دیا۔ عمران خان کہتے ہیں بچوں کو سکتے میں بیٹھا دیکھ کر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں ۔ پریشان ہوں،بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں۔ شیخ رشید نے ساہیوال واقعہ کو افسوسناک قرار دے دیا۔ کہتے ہیں عمران خان ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ بلاول بھٹو کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور کہا تحریک انصاف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہو گئی۔ سید خورشید شاہ نے ساہیوال واقعہ پر وزیراعظم سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں ساہیوال واقعے میں حکومت کی بے حسی نظر آئی۔ حمزہ شہباز کہتے ہیں دلخراش واقعہ ہمارے معاشرے پر ایک بد نما داغ ہے۔ جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تو معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی بھی ساہیوال واقعہ کی مذمت سامنے آئی۔ کہتے ہیں کل ساہیوال میں ایک خاندان کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ بچے سوال پوچھ رہے ہیں ان کے ابو کا کیا قصور تھا؟۔ یہ واقعہ حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔