Monday, September 16, 2024

ساہیوال : جھال روڈ پر پولیس مقابلہ‘ 5 ڈاکو ہلاک‘ 3 فرار

ساہیوال : جھال روڈ پر پولیس مقابلہ‘ 5 ڈاکو ہلاک‘ 3 فرار
August 2, 2016

ساہیوال (92نیوز) ساہیوال میں پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ساہیوال میں جھال روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں پانچ ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈاکوﺅں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔