Tuesday, April 23, 2024

ساہیوال: اداکارہ خوشبو کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، بھائی جاں بحق، اداکارہ سمیت 8 افراد زخمی

ساہیوال: اداکارہ خوشبو کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، بھائی جاں بحق، اداکارہ سمیت 8 افراد زخمی
June 30, 2015
ساہیوال (92نیوز) ساہیوال میں ٹریفک حادثہ میں اداکارہ خوشبو سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کے بھائی اس حادثے کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ 132 نائن ایل کے قریب پیش آیا جب اداکارہ خوشبو کی وین ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ وہ خود اور دیگر مسافر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔