Friday, March 29, 2024

ساںحہ بلدیہ فیکٹری : ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی اور رحمان بھولہ کے وارنٹ جاری

ساںحہ بلدیہ فیکٹری : ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی اور رحمان بھولہ کے وارنٹ جاری
November 28, 2016

 کراچی(92نیوز)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایک اور موڑ آگیا ملزم زبیر چریا نے بیان دیا کہ فیکٹری کوملزم منصور اور شاہ رخ نے آگ لگائی عدالت نے مقدمے میں نامزد ایم کیوایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی اور رحمان بھولہ کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزموں کو گرفتار کرکے 19 دسمبر پیش کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق وقت گزرنے کے ساتھ سانحہ بلدیہ کیس میں نئے موڑ آرہے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران  گرفتار ملزم زبیر چریا نے اپنی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نئے انکشافات کردیئے ملزم زبیر چریا خود جلنے والی فیکٹری میں ملازم تھا ۔ اس نے کلمہ پڑھ کر بیان دیا کہ فیکٹری کو مینجرمنصور اور فیکٹری ملازم شاہ رخ نے آگ لگائی  ان کے کہنے پر ہی دروازے لاک کئے گئے ۔ اس نے ایک ایس ایس پی کے کہنے پر فیکٹری مالکان کے خلاف بیان دیا مگر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے زبیر چریا کا بیان مسترد کردیا۔

سابق تفتیشی افسرانسپکٹر جہانزیب نے بیان دیا کہ مقدمے میں ایک ہزار گواہوں کے بیان قلمبند کئے کسی نے فیکٹری مالکان کا نام نہیں لیا ۔  عدالت کے استفسار پر انسپکٹر جہانزیب نے بتایا کہ حماد صدیقی اور رحمان بھولہ دبئی فرارہیں  عدالت نے زبیر چریا کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا بلدیہ فیکٹری متاثرین کی مقدمے میں فریق بننےکی  درخواست مسترد جبکہ فیکٹری مالکان کو گواہوں میں شامل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے حماد صدیقی اور رحمان بھولہ  کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کا حکم دیا ۔