Wednesday, May 22, 2024

ساڈا حق ایتھے رکھ، پنجاب کے بلدیاتی نمائندے میدان میں آگئے

ساڈا حق ایتھے رکھ، پنجاب کے بلدیاتی نمائندے میدان میں آگئے
June 3, 2021

لاہور (92 نیوز) ساڈا حق ایتھے رکھ، پنجاب کے بلدیاتی نمائندے میدان میں آگئے۔

میئر لاہور کی قیادت میں بلدیاتی نمائندے اور کارکن ٹاؤن ہال پہنچے، جہاں پولیس کے ساتھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، بلدیاتی نمائندوں نے زبرستی دفتر میں گھس کر اجلاس منعقد کیا۔

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے دفتر اور ہال پر تالے لگا دیئے گئے، بلدیاتی نمائندوں نے دفتر کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے کر وہیں اجلاس کیا۔

سرگودھا میں بلدیاتی نمائندوں نے میٹروپولیٹن آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔

ملتان میں انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کو تالے لگا کر دروازے پر ہڑتال کا پیغام آویزاں کردیا گیا۔ بلدیاتی نمائندوں نے کارپوریشن آفس کے باہر احتجاج کیا۔

قصور میں بلدیاتی نمائندوں نے کچہری چوک کو بلاک کردیا، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

وہاڑی میں کونسلرز چارج لینے بلدیہ دفتر پہنچے تو افسران دفاتر کو تالے لگا کر غائب ہو گئے۔

مظفر گڑھ میں بھی ایسی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، دفتر بند ہونے کی وجہ سے ہال کے باہر ہی اجلاس کیا گیا۔