Tuesday, April 16, 2024

سانگھڑ : حساس اداروں کی کارروائی سانحہ صفورا کا سہولت کار اور مرکزی ملزم گرفتار

سانگھڑ : حساس اداروں کی کارروائی سانحہ صفورا کا سہولت کار اور مرکزی ملزم گرفتار
July 21, 2015
سانگھڑ،کراچی(92نیوز)حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں چھاپہ مار کرسانحہ صفورا کے سہولت کار  موسیٰ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایک شخص موسیٰ کو گرفتار کرلیا گیا۔ موسیٰ نے سانحہ صفورا کے ملزموں کے لیے سہولت کار کا کام سرانجام دیا تھا،،ملزم موسیٰ کی نشاندہی پر متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں پولیس کی کارروائی میں سانحہ صفورا کا مرکزی ملزم جلال الدین  گرفتار ہوا ہے ۔ ملزم جلال الدین نام بدل بدل کر کارروائیاں کرتا رہا ہے ۔ ملزم جلال الدین عمر کاٹھیوکے نام سے بھی دہشت گردی کی وارداتیں کر چکا ہے ملزم بوہری برادری سمیت اندرون سندھ میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہ۔ ملزم سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ۔