Tuesday, May 21, 2024

سانگھڑ اور بدین میں کل ہونیوالے بلدیاتی انتخابات ملتوی

سانگھڑ اور بدین میں کل ہونیوالے بلدیاتی انتخابات ملتوی
December 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات ایک مرتبہ بھر ملتوی کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سانگھڑ اور بدین میں سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں‘ بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا سکتے‘ باقی اضلاع میں پولنگ شیڈول کے مطابق ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سانگھڑ اور بدین کی سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جس کے بعد کل ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ اور صوبے کے چیف سیکرٹری سے بھی مسلسل رابطہ رکھا اور انہیں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں پیش کرانے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ کی رپورٹ اور صوبائی حکومت کی درخواست کو دیکھتے ہوئے انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔ سندھ کے دیگر تمام اضلاع میں کل شیڈول کے مطابق پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے شکایات کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے جہاں ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد کی سربراہی میں چار ٹیمیں نتائج کی تکمیل تک اپنا کام جاری رکھیں گی۔