Thursday, March 28, 2024

سانگلہ ہل کی 10 یونین کونسلز میں پولنگ جاری

سانگلہ ہل کی 10 یونین کونسلز میں پولنگ جاری
October 31, 2015
سانگلہ ہل (92نیوز) سانگلہ ہل تحصیل بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ تحصیل بھر میں یونین کونسلز کی تعداد دس ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی کی 27وارڈ ز میں مردانہ ووٹوں کی تعداد 18 ہزار 217‘ خواتین ووٹرز کی تعداد 13ہزار 5سو 93 جبکہ ایم سی میں کل ووٹوں کی تعداد 31ہزار 8سو 10 ہے جبکہ تحصیل سانگلہ ہل میں یونین کونسلز کی تعداد 10 ہے۔ دس یونین کو نسلز میں کل وو ٹرز کی تعداد 78 ہزار 401 ہے۔ ایم سی کی 27وارڈز میں 70 امید وار قسمت آزمائی کیلئے اترے ہیں جبکہ 10یو نین کونسلز میں قسمت آزمائی کیلئے 27چیئرمین کے امید وار میدان میں اترے ہیں۔