Sunday, September 8, 2024

سانڈوں کو قابو کرنے کے مقبول کھیل پر عدالتی پابندی کے بعد عوام کا انوکھا احتجاج

سانڈوں کو قابو کرنے کے مقبول کھیل پر عدالتی پابندی کے بعد عوام کا انوکھا احتجاج
January 15, 2016
چنائی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سانڈوں کو قابو میں کرنے کے مقبول کھیل جلی کٹو پر عدالتی پابندی کے خلاف عوام نے انوکھا احتجاج کیا جلی کٹو میں بے قابو سانڈ ایک میدان میں چھوڑا جاتا ہےاحتجاج کرنے والوں نے بے قابو سانڈ سڑک پر چھوڑ دیا لوگ بے قابو سانڈ سے ڈر کر دکانوں گھروں میں چھپ گئے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جلی کٹو یعنی بے قابو سانڈوں کو قابو کرنے کا کھیل بے حد مقبول ہےلیکن جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے سپریم کورٹ سے حکم امتناعی لے کر اس کھیل پر پابندی لگوا دی ہے عدالتی حکم پر عوام نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ عوام سالانہ میلے میں اس کھیل کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور کھیل کے لئے سانڈ بھی پالے جاتے ہیں پابندی نے عوام کو مایوس کیا تو انہوں نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈاا یک بے قابو سانڈ سڑک پر کھلا چھوڑ دیا لوگ ڈر کر دکانوں اور گھروں میں چھپ گئے احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں جانوروں پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتا پابندی بے بنیاد ہے۔