Sunday, September 8, 2024

سانپ دیوتا کوکیوں مارا ، انتہا پسند ہندوؤں نے دلت نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا

سانپ دیوتا کوکیوں مارا ،  انتہا پسند ہندوؤں  نے دلت نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا
July 4, 2016
مرینا(ویب ڈیسک )بھارت میں انسان کی زندگی سے زیادہ سانپ کی زندگی اہمیت اختیارکرگئی ، دلت ذات  سے تعلق  رکھنے والے  ایک شخص کوصرف اس لئے  ہلاک کردیاگیاکہ اس نے ایک سانپ کوماراتھا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں وکیل جاٹونامی شخص کے گھرسے سانپ نکلا جسے اس نے ماردیا تاہم سانپ کودیوتاسمجھنے والے ہندوؤں کوجب معاملے کاپتہ چلاتوانہوں نے وکیل جاٹوپراس قدرتشددکیاکہ وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔ بھارتی پولیس کاکہناہے کہ واقعہ پرآٹھ نامزداوردونامعلوم افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ہرسال سانپ کے کاٹنے سے سینکڑوں افرادزندگی کی بازی ہارجاتےہیں۔