Thursday, April 25, 2024

سانحہ یوحنا آباد،جلائے جانے والے افراد کی پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹ جاری

سانحہ یوحنا آباد،جلائے جانے والے افراد کی پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹ جاری
March 26, 2015
لاہور(92نیوز)سانحہ یوحنا آباد کے دوران مشتعل مسیحی مظاہرین کے ہاتھوں جلائے جانے والے حافظ محمد نعیم اوربابر نعمان کی پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں ہلاکت کی وجہ بہیمانہ  تشدد بتائی گئی ہے۔ جبکہ مظاہرین نے مارنے کے بعد دونوں کی لاشوں کوجلایا ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ آباد ضلع قصور کے رہائشی حافظ محمد نعیم اور سرگودہا کے رہائشی بابر نعمان کی ہلاکت مشتعل مسیحی مظاہرین کی جانب سے کئے جانے والے ظالمانہ تشدد اور جسم کی بیشتر ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد کے جسمانی اعضاءجلنے کے باعث گہرائی تک متاثر ہوئے جبکہ نعیم کی دائیں ٹانگ اور دونوں ہاتھ بھی جسم سے کٹے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فرانزک رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم اور بابر نعمان کے ڈی این اے نمونے اپنے والدین سے میچ کر گئے۔ دونوں کے لواحقین نے لاشوں کی شناخت تو پہلے سے ہی کر لی تھی تاہم ڈی این اے ٹیسٹ سے شناخت کی باقاعدہ تصدیق بھی ہو گئی ہے۔