Friday, March 29, 2024

سانحہ یوحنا آباد کے بعد توڑ پھوڑ میں ملوث 10ملزمان کی ضمانت منظور

سانحہ یوحنا آباد کے بعد توڑ پھوڑ میں ملوث 10ملزمان کی ضمانت منظور
June 23, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد توڑپھوڑ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ملوث دس ملزموں کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نعیم بھٹی سمیت دس ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل طاہر بشیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بغیر کسی ثبوت  کے گرفتار کیا ہے اورمحض شک کی بنیاد پر کسی کو قید میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ طاہر بشیر ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتار ملزموں کو دو ، دو لاکھ مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔