Sunday, September 8, 2024

سانحہ یوحنا آباد : زندہ جلائے جانےوالے حافظ نعیم اور بابر نعمان بے قصور قرار ، جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش

سانحہ یوحنا آباد : زندہ جلائے جانےوالے حافظ نعیم اور بابر نعمان بے قصور قرار ، جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش
August 17, 2015
لاہور (92نیوز) سانحہ یوحنا آباد کی جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں سینتیس افرار کو گنہگار قرار دیا گیا جبکہ مشتعل مظاہرین کی جانب سے جلائے جانیوالے دو افراد کا سانحہ سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ میں دھماکوں کے بعدمشتعل مظاہرین کی جانب سے دہشت گردوں کے شبہ میں جلائے جانے والے دو افراد حافظ نعیم اور بابر نعمان کو بےگناہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوںکا کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ جے آئی ٹی نے فوٹیج کی مدد سے مجموعی طور پر ستاون افراد کو شناخت کیا جن میں سینتیس افراد کی شناخت کی گئی۔ شناخت ہونیوالے سینتیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور تحقیقات کے بعد انہیں گنہگار قرار دیا گیا ہے۔ 23 ملزموں کا چالان مکمل کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ باقی چودہ ملزموں کا چالان جلد مکمل کر کے عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیس افرادکی فوٹیج محفوظ کرلی گئی ہے جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔