Saturday, April 20, 2024

سانحہ یوحنا آباد: جاں بحق افراد کی آخری رسومات ادا

سانحہ یوحنا آباد: جاں بحق افراد کی آخری رسومات ادا
March 17, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)یوحناآبادمیں چرچ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی آخری رسومات اداکردی گئیں ۔ بشپ آف لاہور عرفان جمیل اور بشپ سبسٹین شاہ نے اس موقع پر آخری دعا بھی کرائی۔ سانحہ میں جاں بحق افراد کی آخری رسومات یوحناآباد کے سینٹ جونز گرلز ہائی سکول میں ادا کی گئیں۔ آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے میتیں جیسے ہی اسکول گراﺅنڈمیں لائی گئیں تو کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دانش، جیمز، مختار مسیح، آکاش مسیح، الیاس بھٹی، ابھیشے، عامر مسیح، موسی تنویر، خوشی مسیح اور برکت مسیح کی میتوں کو جنازے کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے مقامی قبرستان پہنچایا گیا جہاں انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ یوحنا آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ تمام چوکوں اور گلیوں میں پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات رہے۔