Saturday, April 20, 2024

سانحہ گولیمار کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم ‏

سانحہ گولیمار کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم ‏
March 9, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سانحہ گولیمار کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم  کردی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر وسطی انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کمیٹی عمارت گرنے کے اسباب کا پتہ چلائے۔ کمشنر کراچی نے  انکوائری کمیٹی سے کہا کہ  معلوم کیا جائے عمارت کی تعمیر منظور شدہ پلان کے مطابق کی گئی یا نہیں۔ دوسری جانب  سانحہ گولیمار میں   جاں بحق ہونے والے 7افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ شکارپور کے رہائشی میاں بیوی پانچ بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ساتوں افراد کی لاشیں کراچی سے شکارپور روانہ کردی گئیں، نمازجنازہ  آج پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔