Thursday, April 25, 2024

سانحہ گولیمار میں جاں بحق ہونیوالے 7افراد کی شکار پور میں نما زجنازہ ادا

سانحہ گولیمار میں جاں بحق ہونیوالے 7افراد کی شکار پور میں نما زجنازہ ادا
March 9, 2020
شکار پور ( 92 نیوز)  کراچی میں سانحہ گولیمار میں عمارت گرنے سے جاں بحق ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی نماز جنازہ شکار پور میں ادا کردی گئی۔ سانحہ گولیمار  میں رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق میاں بیوی، 2 بیٹے اور 3 بیٹیوں کی میتیں آج صبح شکار پور پہنچائی گئیں  تھیں، جہاں پولیس ہیڈ کوارٹر گراؤنڈ میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی  جس کے بعد جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ میتیں شکار پور پہنچنے کے بعد علاقے میں سوگ کا عالم تھا اور کاروبار بھی بند کردیا گیا تھا ۔