Thursday, May 9, 2024

سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس، متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے تحریری بیان پر ریمبو سمیت 8 ملزم گرفتار

سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس، متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے تحریری بیان پر ریمبو سمیت 8 ملزم گرفتار
October 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے تحریری کے بیان کے بعد ملرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کیس نیا موڑ اختیار کر گیا، متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم نے ہیرو کو ہی ولن بنادیا، تمام واقعہ کا ذمہ دار ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آنے والے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا۔ جسے وہ ماضی میں اپنا بھائی قراردیتی رہی تھی۔

عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کو اپنا تحریری بیان جمع کروا دیا، عائشہ نے الزام لگایا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسکی نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں۔ ویڈیوز کی مدد سے بلیک میل کرتا رہا، اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی رہی اب تک 10  لاکھ روپے ہتھیا چکا ہے۔

تحریری جواب میں متاثرہ خاتون نے کہا 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، جو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے تاحال اس کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا، پولیس نے مرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔