Thursday, May 9, 2024

سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس، ریمبو سمیت ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس، ریمبو سمیت ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کے واقعے میں عدالت نے ریمبو سمیت ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ادھر متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے ہی ساتھی ریمبو کو منصوبہ ساز قرار دے دیا۔ پولیس کو تحریری بیان میں ریمبو پر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کا الزام لگا دیا۔