Thursday, April 18, 2024

سانحہ کلایہ میں ہندوبرادری کے تین افراد بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے

سانحہ کلایہ میں ہندوبرادری کے تین افراد بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے
November 25, 2018
پشاور( 92 نیوز) ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد بھی لوئراورکزئی کے علاقہ کلایہ میں دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ دھماکے میں زندگی کی بازی ہارنے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں۔ سرن چند اور اس کے جواں سال بیٹے منت لعل کی جدائی پرپشاور  میں ان کے عزیزو رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں۔ سرن چند کے بھائی اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ تو اپنے بچوں کےلئے دو وقت کی روٹی کمانے کلایہ بازار گیا تھا، دہشت گردوں نےغریب خاندان سے کفیل چھین لیا۔