Thursday, April 18, 2024

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ہمدرد، شفیق رہنما بن کر ابھریں

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ہمدرد، شفیق رہنما بن کر ابھریں
March 20, 2019

کرائسٹ چرچ ( 92 نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ  جہاں نیوزی لینڈ کی تاریخ پر ان مٹ نقوش چھوڑ گیا۔وہیں وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن ایک ہمدرد ،مہربان اور شفیق رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں ۔

تمہاری یادہےماتم کناں ابھی مجھ میں

تمہارادردابھی تک سیاہ لباس میں ہے

پندرہ مارچ2019 وہ سیاہ ترین دن تھا جب دنیا کا پر امن ترین ملک نیوزی لینڈ بدترین دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔

وزیراعظم جیسنڈا نے سانحہ کرائسٹ چرچ  کے بعدغم میں ڈوبی مسلم کمیونٹی کی نہ صرف غم گساری کی بلکہ اپنے جذبات،بیانات اور رویے سے دنیا کو بتایا کہ حملہ ضرور مسلمانوں پر ہوا ہےمگرزخموں سے چور نیوزی لینڈبھی ہوا ہے ۔

مسلمان خواتین  کوگلے لگاتی ، آنسو بہاتی جیسنڈا نے سانحہ کے روز سے اب تک سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

ان کے ہرعمل سے مسلمانوں کیلئے ہمدردی،شفقت  اور محبت چھلک رہی ہے۔ان کے چہرے کے تاثرات بتاتے ہیں  کہ کیسے مسلم کمیونٹی پر بیتنے والی قیامت نے انہیں بھی توڑ کر رکھ دیا ہے۔

اسلامو فوبیا کا شکار نام نہاد مہذب رہنما ہمیشہ مبہم مؤقف اپناتے رہے ہیں لیکن جیسنڈا کے دو ٹوک مؤقف نے ان کے لئے کوئی راہ فرار باقی نہیں چھوڑی۔

دردبانٹنےکےمنفرد اندازنےجیسنڈا کو دنیا میں ایک مہربان رہنماکی علامت بنادیاہے۔