Wednesday, April 24, 2024

سانحہ کرائسٹ چرچ پر او آئی سی کا اجلاس 22 مارچ کو طلب

سانحہ کرائسٹ چرچ پر او آئی سی کا اجلاس 22 مارچ کو طلب
March 20, 2019

انقرہ ( 92 نیوز ) سانحہ کرائسٹ چرچ پر او آئی سی کا اجلاس 22 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری طرف ترکی اور آسٹریلیا بھی آمنے سامنے ہیں۔

سانحہ کرائسٹ چرچ نے مسلم امہ  کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ، اندوہناک سانحہ پر پوری مسلم دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

اسلامی دنیا کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے او آئی سی کا ہنگامہ اجلاس طلب کیا گیا جو ترکی کے شہر استنبول میں 22 مارچ کو ہو گا۔

ترکی کی درخواست پر بلائے گئے او آئی سی  ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں   دنیا بھر میں مسلم ممالک کی حمایت اور دہشت گردی روکنے کےلیےاقدامات  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسلاموفوبیا کے نتیجے میں پیدا ہونیوالےحالات  اوراو آئی سی کےکردارپرروشنی ڈالیں گے۔

دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلم مخالف سوچ لے کر ترکی آنے والوں کو خبردار کر دیا، ان کا کہنا تھا  کسی نے ترکی آکر مسلمانوں پر حملہ کیا تو زندہ واپس نہیں جائے گا، جیسے تمہارے دادا آئے اور تابوت میں گئے،ویسے ہی تم بھی جاؤ گے ۔

طیب اردوان کے اس بیان پر آسٹریلوی وزیراعظم بھڑک گئے ۔ترک صدر کے بیان کو   اینزک فورسز کی توہین  قرار دے دیا۔

 اسکاٹ موریس کا کہنا ہے وہ ترک سفیر کی وضاحت سے مطمئن نہیں  ترکی سے تعلقات پر نظرثانی کریں گے ۔