Saturday, May 18, 2024

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید افراد کی اجتماعی تدفین ، 26 شہدا سپرد خاک

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید افراد کی اجتماعی تدفین  ، 26 شہدا سپرد خاک
March 22, 2019

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید افراد کی اجتماعی تدفین کر دی گئی۔ آٹھ پاکستانیوں سمیت 26 شہدا کو سپردخاک کر دیا گیا۔

 کرائسٹ چرچ کے میموریل پارک میں ستائیس افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان میں سے چھبیس مسجد میں شہید ہونے والے جبکہ ایک کار حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص تھا۔

 سب سے پہلے تدفین پاکستانی شہری اور کرائسٹ چرچ واقعہ کے ہیرو نعیم رشید کی ہوئی جن کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ شہید اریب کی میت پاکستان لائی جائے گی اور تدفین کراچی میں ہوگی۔

 نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر پانچ ہزار سے افراد جمع تھے جن میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، اںڈونیشیا، ترکی کے تارکین وطن کے علاوہ مقامی شہری بھی شامل تھے۔