Saturday, May 18, 2024

سانحہ کرائسٹ چرچ، بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب سب ایک ہو گئے

سانحہ کرائسٹ چرچ، بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب سب ایک ہو گئے
March 22, 2019

 کرائسٹ چرچ (92 نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ نے نیوزی لینڈ کے لوگوں کو رنگ و نسل ذات پات اور مذہب کی تفریق سے بالاتر کرتے ہوئے ایک کر دیا۔

 کرائسٹ چرچ کے مقامی چرچ میں شہدا سے یکجہتی کیلئے بین المذاہب  تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلمان، مسیحی ،یہودی اور دیگر مذاہب کے لوگ شریک ہوئے۔

سانحہ کے مقام پر سیکڑوں افراد نے پھول رکھ کر اپنی محبت کا احساس دلایا جبکہ اسکولوں کالجوں اور دیگرمقامات پر روایتی جنگی رقص ہاکا پیش کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر ڈینڈن کے فور سائتھ اسٹیڈیم میں بھی ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ لوگوں نے شہدا کیلئے تعزیتی گیت گائے اور موم بتیاں جلائیں۔

ولنگٹن میں سیکڑوں افراد کِل برنی مسجد کے سامنے جمع ہوئے جنہوں نے کرائسٹ چرچ شہدا کی یاد میں انسانی زنجیر بنائی۔

 ادھر لندن میں مقیم نیوزی لینڈرز نے بھی شہدا سےمحبت اور یکجہتی کے اظہار کیلئے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا جس میں مقامی افراد نے بھی شرکت کی ، شمعیں روشن کیں  اور دعائیہ کلمات اداکر کےمسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔