Wednesday, April 24, 2024

سانحہ کارساز، سیاسی تاریخ کا دردناک اور ناقابل فراموش دن

سانحہ کارساز، سیاسی تاریخ کا دردناک اور ناقابل فراموش دن
October 18, 2018
کراچی (92 نیوز) سانحہ کارساز، سیاسی تاریخ کا دردناک اور ناقابل فراموش دن ہے۔ جمہور وجمہوریت کے لیے وطن واپسی جرم ٹھہری اور سیاسی تاریخ میں دہشتگردی کے بڑے واقعے میں ایک سو ستر جانثاروں نے قربانی دی۔ جیالوں کی سرکار بھی سانحے کے اسباب محرکات اور ماسٹر مائنڈز کا پتہ نہیں چلا سکی۔ بے نظیر بھٹو کا کنٹینر شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پر پہنچا تو اسٹریٹ لائٹس بند ہوئیں اور پھر دھماکے کی زور دار آواز آئی۔ پرجوش جیالوں کی نعشیں ،خون، آہیں اور چیخیں تھیں۔ کبھی کیس دوبارہ درج کرانے تو کبھی ازسرنو تحقیقات کے اعلان ہوئے۔ جیالے رہنما کہتے ہیں کہ شہدائے جمہوریت کا حساب ضرور ہو گا۔ سانحہ کارساز ہو یا دیگر دہشتگردی کے واقعات۔ ظلم کا حساب نہ ہو تو ناانصافی معاشرے میں سرائیت کر جاتی ہے۔ لوگ تو بس سوال کرتے ہیں کہ منصف حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے۔