Monday, September 16, 2024

سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونیوالی فاطمہ جمشید سپرد خاک

سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونیوالی فاطمہ جمشید سپرد خاک
February 14, 2017
لاہور(92نیوز)سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والی فاطمہ جمشید کو سپرد خاک کر دیا گیا فاطمہ کی ایک مہینے  بعد شادی تھی، شاپنگ کرنے گئی لیکن واپس نہ لوٹی ۔ تفصیلا ت کےمطابق ایک ماہ بعد شادی کا جوڑا پہننا تھا لیکن کفن اوڑھ کر منوں مٹی تلے سو گئی،، غم سے نڈھال  فاطمہ جمشید کی والدہ کہتی ہیں کہ  اس کے گھر کی خوشیوں کو نظر لگ گئی بیٹی  چلی گئی اور سب سے چھوٹا بیٹا آئی سی یو میں زخمی پڑا ہے۔ بھائیوں کی لاڈلی بڑی بہن دھماکے میں  شہید ہوئی تو طبی امداد دینے والا بھی کوئی نہ تھا  زخمی بھائی نے بڑے بھائی کو فون کیا  تو وہ موقع پر پہنچا اسٹریچر نہ ہونے کے وجہ سے ہاتھوں پر اٹھا کر بہن کو اسپتال لے کر گیا۔ فاطمہ کا بھائی بلال کل کے حادثے میں زخمی ہوا تھا جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہے اہل خانہ کا مطالبہ ہے حکومت اور ڈاکٹرز ان کے چھوٹے بیٹے کی جان بچا لیں۔