Monday, May 13, 2024

سانحہ چکرا گوٹھ کیس، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ پر برہم

سانحہ چکرا گوٹھ کیس، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ پر برہم
January 23, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) کراچی میں سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی کلیم امام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سانحہ چکرا گوٹھ کیس میں 7 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس  میں  گواہ پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پولیس حکام پر برہم  ہو گئے ۔ عدالت نے  ریمارکس میں کہا کہ پولیس حکام اپنے اہلکاروں کے قتل کیس میں  گواہ پیش نہیں کرسکے، کسی اور کو کیا انصاف دلائیں گے ۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے شہید اور زخمی اہلکاروں کی تعداد کا پوچھا ،  سید کلیم امام نے بتایا کہ واقعے میں 5 جوان شہید ہوئے تھے ۔آئی جی سندھ زخمیوں کی تعدادنہیں بتاسکے ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا افسوس کی بات ہے  آپ کو زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں   ۔ آئی جی صاحب آپ بھی وہی وردی پہنتے ہیں جو دوسرے اہلکار پہنتے ہیں ۔ عدالت نے تمام گواہوں کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20جنوری تک ملتوی کردی ۔