Friday, April 26, 2024

سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم کا ایک اور قتل کا اعتراف

سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم کا ایک اور قتل کا اعتراف
October 16, 2019
چونیاں (92 نیوز) سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم سہیل شہزاد  نے ایک اور قتل کا اعتراف  کر لیا۔ ملزم نے 2016میں 8 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا۔ ملزم سہیل شہزاد نے 2016میں 8 سالہ عبدالحمید کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا تھا، بچے کی لاش روہی نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن مرزا قدوس بیگ کے مطابق ملزم نے 8 سالہ بچے کے قتل کا اعتراف کر لیا۔