Thursday, May 9, 2024

سانحہ چونیاں کا سفاک ملزم سہیل شہزاد لاہور منتقل

سانحہ چونیاں کا سفاک ملزم سہیل شہزاد لاہور منتقل
October 2, 2019
لاہور(92 نیوز) سانحہ چونیاں کے سفاک ملزم سہیل شہزادکو لاہور منتقل کردیا گیا، ملزم کو سی ٹی ڈی نے تحویل میں لے لیا، ملزم کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون کرکے سانحہ چونیاں کے ملزم کی گرفتاری پر شاباش دی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دن رات کی محنت کے بعد ہم نے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم کو ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے جبکہ اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے1649 مشکوک افراد کی جیوفینسنگ کے علاوہ 1543 مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے۔ آئی جی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ملزم سہیل شہزاد رانا ٹائون کا رہائشی ہے جس نے جون 2019ءمیں12 سالہ علی عمران سے زیادتی کی اور گلاگھونٹ کر قتل کیا، اسی ملزم نے اگست میں2 مزید بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا جبکہ کچھ عرصہ قبل ملزم سہیل شہزاد گرفتار ہوا اور اسے پانچ سال کی سزا ہوئی۔