Friday, May 10, 2024

سانحہ چونیاں ، بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سہیل شہزاد کو 3 بار سزائے موت کا حکم

سانحہ چونیاں ، بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سہیل شہزاد کو 3 بار سزائے موت کا حکم
December 17, 2019
 قصور (92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد کو 3 بار سزائے موت کی سزا سنا دی۔ ملزم سہیل شہزاد کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزم کو جرمانہ اور ایک بار قید کا بھی حکم دیا گیا۔ ملزم سہیل شہزاد کو عدالت نےسزائے موت کے علاوہ 36 لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے کا بھی حکم دیا۔ اس مقدمے میں 23 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ۔ ملزم نے جویشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 164 کے بیان میں اقبال جرم بھی کیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل میں کی گئی ۔ ملزم کے خلاف مزید 3 بچے سے زیادتی کے بعد قتل چالان ابھی پیش کرنا باقی ہے۔ ادھر زینب کے والد امین انصاری کا کہنا تھا سانحہ چونیاں کے ملزم کو سرے عام پھانسی دینی چاہئے ۔ 3 مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور جرمانے کا خصوصی عدالت کا حکم تسلیم ہے۔ ظالم کو سرے عام پھانسی کے قانون تک ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں ۔ زینب کے بعد سانحہ چونیاں نے قصور کے امیج کو متاثر کیا۔