Friday, May 17, 2024

سانحہ پی آئی سی میں تین افراد جاں بحق ہوئے ،  فیاض الحسن چوہان

سانحہ پی آئی سی میں تین افراد جاں بحق ہوئے ،  فیاض الحسن چوہان
December 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سانحہ پی آئی سی میں تین افراد جاں بحق ہوئے،ان کے ورثا کو دس ،دس لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے،حسان نیازی ایڈووکیٹ کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا۔ ڈی جی پی آر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سانحہ پی آئی سی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو تنہانہیں چھوڑاجائے گا ، متاثرہ خاندانوں کو دس،دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ صوبائی وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ حسان نیازی حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے پہلے، وزیراعظم کے بھانجے بعد میں ہیں ، نئے پاکستان میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھرپرچھاپے مارے جارہے ہیں،ہرحال میں گرفتارکیا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ ہمیں ملک اور معاشرے میں حکومت کی رٹ قائم کرنی ہے،انہوں نے کہا کہ پی آئی سی اب فعال ہوچکا ہے۔