Friday, March 29, 2024

سانحہ ٹھٹھہ، لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری

سانحہ ٹھٹھہ، لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری
December 8, 2017

ٹھٹھہ (92 نیوز) میرپور ساکھرو کے قریب زائرین سے بھری دو کشتیاں الٹنے کے واقعہ میں لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
میرپور ساکھرو کے قریب زائرین سے بھری دو کشتیاں الٹنے کا واقعہ اندھیرے چھانےکے باعث روکا گیا۔ آپریشن صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
امدادی ٹیموں کی بھر پور کوششوں کی بدولت اب تک متعدد لاشیں نکال لی گئیں۔ پاک بحریہ ،ایدھی،رینجرز،پولیس کےاہلکار اور مقامی ماہی گیر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
افسوس ناک حادثہ گزشتہ روز دو کشتیاں ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا۔
زائرین کا تعلق ٹھٹھہ اور کراچی کے علاقے ملیر سے تھا۔ زائرین درگاہ میو پٹھائی کے مزار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں کشتیوں میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی افراد سول اسپتال ٹھٹھہ اور شیخ زید اسپتال میر پور ساکر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔