Friday, April 19, 2024

سانحہ نلتر میں زخمی ہونیوالے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد چل بسے، وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین کا گہرے افسوس کا اظہار

سانحہ نلتر میں زخمی ہونیوالے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد چل بسے، وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین کا گہرے افسوس کا اظہار
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر چل بسے ، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ان کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سانحہ نلتر میں انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کا جسم ستر فیصد جھلس گیا تھا اور وہ سنگاپور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے برہان محمد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے گراں قدر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔